اذان خان شہید ماڈل سکول کومونٹیسوری کلاسز کے حوالے سے پاکستان کے پہلے سرکاری سکول کا اعزاز حاصل

جمعہ 19 فروری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع اذان خان شہید ماڈل سکول کومونٹیسوری کلاسز کے آغاز کے حوالے سے پاکستان کے پہلے سرکاری سکول کا اعزاز حاصل ہو گیا، اسی سکول سے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی فارغ التحصیل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول سیکٹر ایف ایٹ تھری میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولیات کی فراہمی کا افتتاح کر دیا اور یوں اس سکول کو مونٹیسوری کلاسز کے آغاز کے حوالے سے پاکستان کے پہلے سرکاری سکول کا اعزاز حاصل ہو گیاہیے، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسی سکول سے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی فارغ التحصیل ہیں۔

متعلقہ عنوان :