بھارتی ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

خلاف ورزی پر 2100 روپے جرمانے کا فیصلہ ، خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا اعلان

جمعہ 19 فروری 2016 14:18

بھارتی ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل استعمال کرنے پر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بھارتی ریاست گجرات میں پنچائت نے غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی لڑکی پابندی کی خلاف ورزی کرے گی اس پر 2100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ پنچائت نے خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ گاوٴں کے سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟ انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔تاہم پنچائت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر وہ والدین کا فون استعمال کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :