سعودی عرب نے شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا عندیہ دیدیا

جمعہ 19 فروری 2016 14:20

سعودی عرب نے شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا عندیہ دیدیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فوجی دستے شام میں داعش کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کو دےئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اگر شام کے لیے کوئی فوجی آپریشن امریکی قیادت میں شروع ہوتا ہے تو سعودی فوجی دستے شام میں داخل ہو کر داعش کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شام میں سعودی فوجیوں کی داخل ہونے کے بعد ترجیح داعش کے خلاف جنگ ہو گی، جبکہ داعش کا خاتمہ سعودی عرب کا اہم مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :