میاں شہباز شریف کی چینی قونصلر جنرل سے ملاقات

پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 فروری 2016 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے لاہور میں چینی قونصلر جنرل یوبورن سے ملاقات کی اور پنجاب میں چین کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

قونصلر جنرل نے وزیر اعلیٰ کو پاکستان کے مختلف حصوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا ، میاں شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی کے لئے چینی تعاون کو سراہا اور چین پاکستان راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :