لائنل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

جمعہ 19 فروری 2016 14:39

لائنل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بارسلونا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء)ارجنٹائن اور بارسلونا کے سٹار فٹ بالر لائنل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

(جاری ہے)

سپینش لالیگا میں سپورٹس گیون کے خلاف میچ میں بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر 300 گولز کا سنگ میل پار کیاجس کے ساتھ ہی 28سالہ فٹبالر ہسپانوی فٹ بال کی تاریخ میں تین سو گولز کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔