شمالی وزیرستان، متاثرین کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق ، دو شدید زخمی
جمعہ 19 فروری 2016 14:49
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں ماما زیارت میں متاثرین کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جمعہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں ماما زیارت میں متاثرین کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے حمید اللہ اور شیر محمد شامل ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.