شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بھارتی شہری 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 19 فروری 2016 14:49

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بھارتی شہری کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف آئی اے نے عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں ملزم رستم سدھوا کوپیش کیا اور بتایا کہ ملزم 1982ء میں پاکستان آیا وراس نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ذرائع کے مطابق رسم سدھوا رکن قومی اسمبلی اسفند یار بھنڈرا کا بہنوئی ہے جسے گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے اسے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :