سعید اجمل نے خو د کو ٹی ٹونٹی کرکٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 14:49

سعید اجمل نے خو د کو ٹی ٹونٹی کرکٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے خو د کو ٹی ٹونٹی کرکٹ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، اعلان پاکستان سپر لیگ کے بعد کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ملکی آف سپنر سعید اجمل نے اپنا کرکٹ کیریئر بچانے او ر اسے طول دینے کی لیے محض ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بہت جلد فرسٹ کلا س اور لسٹ اے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے ۔

(جاری ہے)

آف سپنر کا کہنا کہ انہوں نے نئے ایکشن کے ساتھ اپنی کرکٹ محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق آف سپنر اب دنیا بھر کی ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں آفرز کا انتظار ہے۔38سالہ سعید اجمل نے پاکستان کے لیے 35ٹیسٹ میچز میں 178اور 113ون ڈ ے میچز میں 184شکار کر رکھے ہیں ، 2014ء میں آئی سی سی کی جانب سے اپنا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد وہ نئے ایکشن کے ساتھ اپریل 2015ء میں انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی پر کسی خاص کاکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے اور بنگلہ دیش کیخلاف 2ون ڈے میچز میں 19.1اوورز میں 123رنز دیکر محض 1وکٹ حاصل کرسکے جبکہ انہیں کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں 3.2اوورز میں 25رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ انکے ہاتھ نہ لگی ۔

متعلقہ عنوان :