سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کرڈالی

جمعہ 19 فروری 2016 15:04

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی کرڈالی

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک خود کو زیادہ دیر کرکٹ میدانوں سے دور رکھنےمیں ناکام رہے ، گذشتہ برس انگلیڈ میں ایشز سیریز ہارنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 34 سالہ کلارک نے ایک بار پھر کلب کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے تاہم اب ان کی نظریں صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مرکوز ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر میں کبھی ٹی ٹونٹی کرکٹ پر توجہ نہیں دی کیوں کہ ان کا زیادہ دھیان ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر ہوتا تھا تاہم اب وہ ملک کے لیے کھیلنے کی فکر سے آزاد ہیں اور دنیا بھر میں جاری ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کے خواہاں ہیں جس کے لیے انہیں اب آفرز کا انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :