شیفلڈ شیلڈ ، کوئنزلینڈ کے وکٹ کیپر کرس ہارٹلی نے بڑا اعزازاپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 15:23

شیفلڈ شیلڈ ، کوئنزلینڈ کے وکٹ کیپر کرس ہارٹلی نے بڑا اعزازاپنے نام ..

کوئنز لینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) کوئنز لینڈ بل کے وکٹ کیپر کپتان کرس ہارٹلی شفیلڈ شیلڈ مقابلوں میں پانچ سو کیچز کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

33سالہ وکٹ کیپر نے یہ اعزاز تسمانیہ کے خلاف میچ کے تیسرے روز حاصل کیا۔ کرس ہارٹلی اب تک کوئنز لینڈ کے لیے 120فرسٹ کلاس میچز میں 515کیچز اور 16سٹمپڈ کی مدد سے 531شکار کرچکے ہیں اور انہیں شیفلڈشیلڈ مقابلوں میں وکٹوریا کے ڈیرن بیری کے ریکارڈ 546شکاروں سے آگے نکلنے کے لیے مزید 16شکار درکار ہوں گے ۔