گرلز سکول و کالجز طالبات کو” ایمر جنسی نمبرز“ موبائل میں محفوظ رکھنے کی ہدایت

پنجاب پولیس کا15ریسکیو سروسز کا 1122،ہائی وے پیٹرولنگ 1124اور دیگر ایمر جنسی نمبرز درج ہیں

جمعہ 19 فروری 2016 15:24

گرلز سکول و کالجز طالبات کو” ایمر جنسی نمبرز“ موبائل میں محفوظ رکھنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام ڈائریکٹر کالجز اور جامعات کے رجسٹرار کو جاری مراسلہ میں صوبہ بھر کے کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات اور سٹاف کو ایمر جنسی فون نمبر ز اپنے سیل فون میں محفوظ کرنے کی ہدیات جاری کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام ڈائریکٹر کالجز اور جامعات کے رجسٹرار کومراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ایمرجنسی فون نمبرزاور دیگر ہدیات درج ہیں ۔

پنجاب پولیس کا15ریسکیو سروسز کا 1122،ہائی وے پیٹرولنگ 1124اور دیگر ایمر جنسی نمبرز درج ہیں ۔ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایمرجنسی فون نمبرز کالجز اور جامعات کے تمام نمایا ں مقامات مثلاًًکلاس رومز ،شعبوں کے نوٹس بورڈ ز،انتظامی دفاتر ،سٹاف رومز،وائس چانسلر ز،رجسٹرار آفس،پرنسپلز آفس میں آویزاں کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :