مردم شماری مقررہ وقت میں فوج کی مدد سے شروع کی جائے گی ،پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

جمعہ 19 فروری 2016 15:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ مردم شماری مقررہ وقت میں فوج کی مدد سے شروع کی جائے گی اس حوالے سے دو حصوں میں رقم بھی جاری ہوچکی ہے ۔ مردم شماری سولہ دنوں میں مکمل ہوگی ملک کو ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری خزانہ نے ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے مردم شماری میں تاخیر کے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کے دوران کیا پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سویلین حکومت کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں فوج کے آپریشن ضرب عضب و دیگر جگہوں پر مصروف ہونے کی وجہ سے مردم شماری کے لئے فوجیوں کو تعینات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اگر مردم شماری کو مقررہ وقت پر کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ملک کو ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے صوبائی مردم شماری کمشنرز کا تقرر بھی کردیا گیا ہے ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر بھی قائم کردیئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فوج کو ساتھ رکھا ہوا ہے اس سے شفافیت بھی آئے گی اور عملے کی حفاظت بھی بہتر طریقے سے ہوسکے گی

متعلقہ عنوان :