اپنے موبائل فون کو تکیے کے نیچے رکھ کر مت سوئیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انتباہ جاری کر دی

محکمہ پولیس نے جلے ہوئے تکیوں اور بیڈ شیٹ کی تصاویر ٹویٹر پر جاری کردیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 فروری 2016 16:16

اپنے موبائل فون کو  تکیے کے نیچے رکھ کر مت سوئیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2016ء) : موبائل فون آج کل ہر ایک کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ لیکن جہاں موبائل فون کے قوائد ہیں وہیں اس کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔ محکمہ پولیس نے حال ہی میں شہریوں کو ایک انتباہ جاری کیا ہے ، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نیو یارک کے محکمہ پولیس نے موبائل فون کے باعث جلنے والے تکیے اور بیڈ کی چادر کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا موبائل فون تکیے کے نیچے رکھ کر ہر گز چارج نہ کریں بصورتٍ دیگر انہیں بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔

نیویارک کے فائر چیف نے موبائل فون اور دیگر گیجیٹ صارفین کو ہدایت کی کہ چارجنگ کے لیے کسی ہوادار جگہ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جب موبائل فون کو چارجر کے ساتھ لگا کر تکیے کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے تو موبائل فون اور ایسے دوسرے تمام گیجیٹس گرم ہو جاتے ہیں جس سے ان کے آگ پکڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

فائر چیف نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ حال ہی میں پیش آئے ایسے ہی ایک حادثے سے متعلق بتایا کہ 15 سالہ لڑکی نے ٹھیک اسی طرح اپنا موبائل فون چارجر کے ساتھ لگا کر تکیے کے نیچے رکھا ہوا تھا کہ موبائل ہیٹ اپ ہونے کی صورت میں تکیے اور بیڈ کور نے آگ پکڑ لی جس کے بعد گھر کو خالی کرنا پڑا۔

لڑکی نے بتایا کہ میرا موبائل فون اس حد تک پگھل گیا تھا کہ کوئی بی اسے دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگا سکتا تھا یہ جلی ہوئی چیز فون ہے۔ جبکہ ایک اور حادثے میں ایک 25 سالہ صارف کا فون بھی رات کو سوتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ جسے کمرے سے باہر لے جاتے ہوئے بیٹری بری طرح پھول گئی اور موبائل فون کا بیشتر حصہ زیادہ حرارت کے سبب پگھل گیا۔ تاہم اس حوالے سے موبائل فون کمپنیاں بھی صارفین کو خبردار کرتی ہیں کہ موبائل فون کو کسی ہوادار جگہ پر چارج کرنا چاہئیے تاکہ موبائل فون ہیٹ اپ ہو کر آگ نہ پکڑے۔

متعلقہ عنوان :