حکومت کے نیب کے خلاف ڈنڈا چلا نے کی کیا ضرورت پڑ گئی، نیب تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود مل کر بنا ئی تھی ، قومی اداروں کی نجکاری کا مخالف ہوں، اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں پی آئی اے اور پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انکار کردیا تھا‘ میرے بعد 15 دنوں میں پی ٹی سی ایل کو فروخت کردیا گیا‘ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والے اب لڑرہے ہیں‘ قرضوں سے کب تک ملک چلائیں گے، اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ یوں لڑکھڑاتے رہیں گے
سابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی کاقومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث کے دوران خطاب
جمعہ 19 فروری 2016 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم میر ظفر الله خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے خلاف ڈنڈا چلا رہی ہے اس کی کیا ضرورت پڑ گئی نیب تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود مل کر بنا ئی تھی ،قومی اداروں کی نجکاری کا مخالف ہوں اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں پی آئی اے اور پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انکار کردیا تھا‘ میرے بعد 15 دنوں میں پی ٹی سی ایل کو فروخت کردیا گیا‘ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والے اب لڑرہے ہیں‘ قرضوں سے کب تک ملک چلائیں گے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ یوں لڑکھڑاتے رہیں گے۔
وہ جمعہ کو ایوان میں صدارتی خطاب پر بحث کے دوران خطاب کررہے تھے جمعہ کو متعدد ارکان نے صدارتی خطاب پر بحث اور نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کیا جن میں عذرا فضل‘ شیریں مزاری‘ عائشہ سید‘ مولانا جمال الدین‘ آصف حسنین‘ نفیسہ خٹک‘ عیسیٰ نوری اور محمود خان اچکزئی شامل ہیں قبل ازیں صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ظفر الله خان جمالی نے کہا کہ نواز شریف سچ بولیں بیس کروڑ عوام کے سامنے سچ بولا جائے تو بہتر ہوگا میں نے اپنے دور میں پی آئی اے کی نجکاری سے انکار کردیا تھا اور روز ویلیٹ ہوٹل سمیت غیر ملکی ہوٹل اور بلڈنگز فروخت کرنے سے انکار کیا میں نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے انکار کیا میرے بعد پندرہ دنوں میں اس کی نجکاری ہوگئی اب نیب کے خلاف ڈنڈا چلایا جارہا ہے نیب پی پی پی اور (ن) لیگ نے مل کر بنایا کیا اس طرح ادارے مضبوط ہونگے بڑے لوگوں کے لئے چیک اینڈ بیلنس بنایا جارہا ہے قائد اعظم کی باتیں کی جاتی ہیں مگر قائد کا خلا پورا کرنا ممکن نہیں ہے وہ زندہ تھا تو ملک بنایا مرگیا تو بھی قائد کا نوٹ ملک چلا رہا ہے ہم قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں اور قرضے بھی ادا کررہے ہیں آخر ہم کتنا قرضہ لیں گے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سیکھنا ہوگا ورنہ اس طرح لڑکھڑاتے رہیں گے میثاق جمہوریت کرنے والے اب لڑ جھگڑ رہے ہیں پی پی پی عذرا فضل نے کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی پاکستان کو پھانسی دینے والے ملکوں میں تیسرا نمبر ملا ہے گزستہ ماہ 324 لوگوں کو پھانسی دی گئی صرف 39دہشت گرد تھے باقی دیگر جرائم میں تھے اس میں غلط ٹرائل کے شکار بھی ہیں بے قصور لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں کیا ہم غور کریں گے کہ یہ پالیسی درست ہے یا غلط پھانسیوں سے دہشت گردی پر کوئی فرق نہیں پڑا صرف ضرب عضب سے کچھ فرق پڑا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.