پاکستان میں گزشتہ سال 324 افراد کو پھانسی دی گئی

جمعہ 19 فروری 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان میں گزشتہ سال 324 افراد کو پھانسی دی گئی، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا 16 دسمبر 2014ء کو پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 134 بچوں کے مارے جانے کے بعد سزائے موت پر پابندی ختم کرنے کے بعد 2015ء میں 324 افراد کو پھانسی دی گئی اس طرح پاکستان چین اور ایران کے بعد تیسرا سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک بن گیا۔

پھانسیاں دینے میں چین کا پہلا ‘ ایران کا دوسرا نمبر ہے ، ایمنسٹی کے مطابق ایران نے گزشتہ سال آٹھ سو تیس افراد کو پھانسی دی جن میں سے اکثریت منشیات کے دھندے میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے گروپ رپیرائیو اور جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے خاتمے کے بعد 351 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جن میں سے صرف 39 افراد کا تعلق عسکریت پسند گروپوں سے تھا یا وہ عسکریت پسندی میں ملوث رہے تھے، رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض افراد کو پھانسی غیر شفاف ٹرائل کی بناء پر دی گئی، ایک آزاد تھنک ٹینک ”پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز“ کے مطابق 2015ء میں 2014ء کے مقابلے میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ گروپوں کے حملوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے، حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ موجودہ پالیسی دہشت گرد حملوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :