ایف آئی اے اسلام آبا د نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں انجینئر رشید احمد گرفتار

جمعہ 19 فروری 2016 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) ایف آئی اے اسلام آباد نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سابق ایگزیکٹو انجینئر رشید احمد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق انجینئر رشید احمد نے آزاد جموں اینڈ کشمیر میں ائرپورٹ سائٹ سے متعلق غلط رپورٹ دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سائٹ کا 98فیصد کام مکمل ہوگیاہے۔حقیقت میں کام نامکمل اور غیر معیاری تھا،رشید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :