محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ،2002ء سے بند اور زیرالتواء مقدمات نمٹانے کیلئے سیکرٹری سروسز سے 500اہلکاراور 200انسپکٹر رینک کے افسران مانگ لیے گئے،اینٹی کرپشن میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 3ہزار سے زائد ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 فروری 2016 17:42

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صوبے میں احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے 2002ء سے بند اور زیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں گزشتہ 14سال سے مختلف محکموں میں کرپشن کے بند اور زیرالتواء مقدمات کی تعداد 3ہزار سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے لاتعداد زیرالتواء مقدمات نمٹانے کیلئے سیکرٹری سروسز سے افرادی قوت مانگ لی ہے۔ڈی جی نے سیکرٹری سروسز سے 500اہلکاراور 200انسپکٹر رینک کے افسران مانگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :