اسلام آباد‘ پاکستان بیت المال نے او لیول میں 4As کے ساتھ اول پوزیشن لینے والی سکالرشپ ہولڈر ہونہار طالبہ کو مزید تعلیم کے حصول کیلئے معاونت کردی

جمعہ 19 فروری 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان بیت المال نے او لیول میں 4As کے ساتھ اول پوزیشن لینے والی سکالرشپ ہولڈر ہونہار طالبہ کو مزید تعلیم کے حصول کیلئے معاونت کردی گئی ہے۔ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر کے مطابق 17سالہ منہاج کوثر نے نمایاں پوزیشن کے ساتھ او لیول کا امتحان پاس کیا مگر محدو مالی وسائل اور غربت کی وجہ سے اس کے والدین اے لیول کی داخلہ فیس ادا کرنے کے قابل نہ تھے۔

پاکستان بیت المال کے سربراہ بیرسٹر عابد وحید شیخ نے اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے بچی کی فیس کی ادائیگی کے تمام تر انتظامات مکمل کرتے ہوئے اپنے دفتر میں اس ہونہار طالبہ کو مالی امداد کا چیک پیش کیا۔بیرسٹر عابد وحید کا کہنا تھا کہ منہاج کوثر جیسے ہونہار طالب علم پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں ،پاکستان بیت المال کے پلیٹ فارم سے مستحق اورہونہار طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے محروم اور غریب طبقات کے لیے تعلیم، صحت اور خود انحصاری کے میدان میں ہر ممکن اقدامات اٹھانا میر ے قائد وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف صاحب کی سوچ ہے جس کی تکمیل کے لیے پاکستان بیت المال مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :