سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پینشن اور مراعات دینے کا حکم دے دیا

قانون ملازم کو کوئی حق دیتا ہے تو اسے ملنا چاہیے ٗ جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 19 فروری 2016 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کی نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل ملازمین کو پنشن اور مراعات دینے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے لارجز بینچ کے سامنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار رانا نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل ملازمین کی حیثیت سرکاری ہے اور ان پر سول سرونٹس رولز کا اطلاق ہوتا ہے ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہاکہ کتنا بڑا بحران ہو گا کہ نجکاری کے وقت ملازمین کو کمپنی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے ، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ اگر قانون ملازم کو کوئی حق دیتا ہے تو اسے ملنا چاہیے، تنخواہ تو ملازمت کا بنیادی جزو ہے، اصل چیز دیگر سہولیات ہیں۔