وزیر داخلہ کا پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کااظہار ٗ ایف آئی اے کو تحقیقات کاحکم

کستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے ٗچوہدری نثار علی خان

جمعہ 19 فروری 2016 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایف آئی اے گذشتہ دورِ حکومت میں کئے گئے اس معاہدے کے ایوارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے انہوں نے کہاکہ وزارتِ داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے ٗ اس بات کا بھی قانونی جائزہ لیا جائے کہ کیا یہ معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر کسی وجہ سے ایساکرنا ممکن نہ ہو تو ایسا نظام وضع کیا جا ئے کہ اس معاہدے کے اختتام پر پاکستانی ویزہ فیس کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :