وزیراعظم نے وفاقی بیوروکریسی کے 35 سینئرافسرا ن کی گریڈ 22 میں تر قیوں کی منظوری دیدی

ترقی پانے والوں میں پنجاب کے18،خیبرپختونخوا کے 7،سندھ شہری و دیہی کے7 اورفاٹا کا ایک افسر شامل

جمعہ 19 فروری 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی بیوروکریسی کے 35 سینئرافسرا ن کی گریڈ 22 میں تر قیوں کی منظوری دے دی ،ترقی پانے والوں میں پنجاب کے18،خیبرپختونخوا کے 7،سندھ شہری و دیہی کے7 اورفاٹا کا ایک افسر شامل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ترقی پانے والوں میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے جاوید جہانگیر(پنجاب)، شگفتہ خانم(پنجاب)، فارن سروس کے محمد نعیم(پنجاب)، سید ابن عباس(پنجاب)، نغمانہ ہاشمی(پنجاب)، سید ابرار حسین(خیبرپختونخوا)، ان لینڈ اینڈ ریونیو سروس کے رانا سیرت(پنجاب)، رخسانہ یاسمین(پنجاب)، پاکستان کسٹم سروس کے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان( خیبرپختونخوا)، روزی خان برکی(فاٹا)، پولیس سروس کے شیخ نسیم الزماں(سندھ اربن)، شوکت حیات (خیبرپختونخوا)، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر)احسان غنی جو نیکٹا کے کو آرڈینٹر بھی ہیں( خیبرپختونخوا)،محمد اقبال(خیبرپختونخوا)، انفارمیشن گروپ کے سید عمران گردیزی (پنجاب)، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے نصرت اقبال جمشید( سندھ اربن)، سیکرٹریٹ گروپ کے عبدالجبار علی(پنجاب)، عبدالمالک غوری( سندھ اربن)، امیر حسین (پنجاب)، ڈاکٹر ندیم شفیق ملک(پنجاب)، پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز گروپ کے سید ابو احمد عاکف (سندھ اربن)، طارق مسعود (پنجاب)، شجاعت علی(پنجاب)، محمد ہمایوں(خیبرپختونخوا)، پیر بخش خان جمالی (بلوچستان)، شاہد محمود(پنجاب)، خالد مسعود چوہدری(پنجاب)، محمد عابد جاوید(پنجاب)، محمد صدیق میمن(سندھ رورل)، شعیب احمد صدیقی(سندھ اربن)، زاہد سعید( پنجاب)، ارباب محمد عارف (خیبرپختونخوا)، حسن اقبال(پنجاب) شامل ہیں۔