کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے تحت سیمی فائنل مقابلوں کا آغاز

پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور نے گورنمنٹ فرقان شہید ہائی اسکول شیخوپورہ کو ان کی ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 19 فروری 2016 21:09

کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے تحت سیمی فائنل مقابلوں کا آغاز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) کمشنر اسکول کرکٹ چمپئن شپ سیریز 2016 ء کے تحت کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور اور گورنمنٹ فرقان شہید ہائی اسکول شیخوپورہ کے درمیان شیخوپورہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا- ٹاس گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہورنے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور نے میچ 79 رنز کے بڑے مارجن سے جیت کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 10وکٹوں کے بدلے کل195 اسکور بنائے- (حمزہ اشرف 65، زین 51، حسین رضا 19-3، حمزہ اشرف 23-3)- گورنمنٹ فرقان شہید ہائی اسکول شیخوپورہ نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 34.2 اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان کے بدلے کل 116 اسکور بنائے- (مدثر 32، علی 16، فیصل 24-3، حیدر رضا 32-3)- گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن لاہور کے حمزہ اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا- شیخوپورہ اسٹیڈیم کھیلے گئے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ڈی سی او شیخوپورہ راؤ ریاض اعجاز نے حمزہ اشرف کو مین آف دی میچ شیلڈ عطا کی-

متعلقہ عنوان :