کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر سٹے لے کر قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا ،سائرہ افضل تارڑ
عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،قیمتوں کو طے کرنے کا ایک قانونی طریقہ ہے ،وزیرمملکت کااجلاس سے خطاب
جمعہ 19 فروری 2016 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ادویا ت کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یا حکومت نے نہیں کیا ہے۔بلکہ کچھ ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیوں نے دوسری بار عدالت عالیہ سے غلط بیانی کی بنیاد پر stay لے کر ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی ۔
قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ ادویات کی قیمتوں کو طے کرنے کا ایک قانونی طریقہ ہے ۔ پرائسنگ پالیسی کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی قیمتوں کا تعین ایک فارمولے کے تحت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر حکومت عدالت عظمیٰ میں ضرور جائے گی اور قیمتوں میں اس بلا اجازت اضافے کو چیلنج کرے گی ۔(جاری ہے)
اس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے Pharma Bureu اور PPMA کو بلایا گیا تھا جس میں PPMA نے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ اس طرح کے مسائل افہام تفہیم سے حل ہونے چاہیے نہ یک طرف فیصلہ ہونا چاہیے۔
آج کی میٹنگ میں Pharma Bureu نے شرکت نہ کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں یکطرفہ ، بلا اجازت اور بلا جواز اضافہ کر کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ۔وزیر صحت نے کہا ہے کہ اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ نہ کرے ۔ بلکہ وہ اس طرح کی تنقید کر کے ان کمپنیوں کی حمایت کر رہی ہے جنہوں نے بغیر کسی اجازت کے یکطرفہ اضافہ کیا ہے ۔ اس طرح حکومتی موقف کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تقریر کرنے سے آپ عوام کاساتھ نہیں دے رہے ہوتے بلکہ الٹا حکومت کو دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ اگر آپ عوام کی بھلائی چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ مل کر ان مافیاز کے خلاف کھڑے ہوں جو سٹے کی آڑ میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا رہے ہیں۔ سائرہ افض تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی کام پر یقین رکھتی ہیں نہ کہ کھوکھلے نعرورں پر ۔ تنقید کرنے والے بھول گئے ہیں کہ وزارت صحت نے ’’ہیپاٹائٹس سی‘‘ کی دوا جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھی ۔ دنیا میں سب سے کم قیمت پرپاکستان میں اس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.