قائمہ کمیٹی اور وفاقی وزیر ریلوے کا نیب حکام کی بغیر تیاری اجلاس میں شرکت پر برہمی کا اظہار
اجلاس میں ڈی جی سطح کے نیب آفیسرکو آنا چاہئے ،ہم نے کبھی بھی کیس کو ختم کرنے کیلئے نیب پر دباؤ نہیں ڈالا،نیب والے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،ہم پر الزام نہ لگایا جائے، نیب میں6سال سے کیس لٹکے ہوئے ہیں،نیب سے کسی بھی معاملے کی تحقیقات نہیں کرائیں گے ، سعد رفیق کا جارحانہ انداز میں قومی احتساب بیور وپر تحفظا ت کا اظہار
جمعہ 19 فروری 2016 21:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے بھی نیب حکام پر برہمی کا اظہارکیا جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں کمیٹی نے نیب حکام کی بغیر معلومات کے آنے پر برہمی کا اظہار کیا،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی نیب پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ڈی جی سطح کے نیب آفیسرکو آنا چاہئے ہم نے کبھی بھی کیس کو ختم کرنے کیلئے نیب پر دباؤ نہیں ڈالا،نیب والے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،ہم پر الزام نہ لگایا جائے۔
نیب حکام نے کہا کہ ہمیں ایک دن پہلے شام کو اطلاع دی گئی کہ اجلاس ہے،58 لوکو موٹیوزکا کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا ہے کمیٹی نے اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کرلیں۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب میں6سال سے کیس لٹکے ہوئے ہیں،نیب سے کسی بھی معاملے کی تحقیقات نہیں کرائیں گے کیونکہ نیب پر ہمارے تحفظات ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین نوید قمر کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں ریلوے انجنوں کی خرابی کے معاملات پر نیب حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی،نیب حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ وزارت ہم پر کیس ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جس پر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے نیب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا،نیب غلط بیانی سے کام کررہاہے،ہمارے منہ پر جھوٹ بولاجارہاہے،یہاں جو نیب حکام آئے ہیں انہیں حقائق کا پتہ ہی نہیں ہے،کمیٹی میں ڈی جی سطح کے نیب حکام کوآناچاہئے۔
انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چینی انجینئرز نے تسلیم کیا ہے کہ2ہزار ہارس پاور کے انجنوں کے ڈیزائن میں فالٹ تھا وہ تمام29انجنوں کے فریم تبدیل کریں گے،چینی انجینئرز کو جلد مرمت کی ہدایت کی ہے کیونکہ آپریشن متاثر ہورہے ہیں اورشکریہ ہے کہ انجن کی وارنٹی باقی تھی ورنہ کوئی ہاتھ نہ آتا،سستے انجن لئے گئے تھے اس لئے مسائل پیداہوئے،انجنوں کی خریداری کی تحقیقات کیلئے نیب کو خط لکھ دیاہے،نیب کی تحقیقات پر تحفظات ہیں،6سال سے نیب میں کیس لٹک رہے ہیں،ریلوے کااپنا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ ہی نہیں،جب انجن خریدے گئے تب ریلوے میں کوئی ایسا ماہر موجود نہیں تھا جو انجن چیک کرتا۔ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ اب امریکی اوراپوزیشن کمپنیوں سے انجن خریدے،ہم نے انجنوں کی درآمد کاپروفائل بڑھا دیاہے اس کی وجہ سے بہت سی چینی کمپنیاں حال ہی میں55انجنوں کی خریداری کے مقابلے سے باہر ہوگئیں ہیں،پچھلے ادوار میں بدعنوانی اورانجنون کی خرید میں بے ضابطگی پر کسی قسم کی محکمانہ تحقیقات نہیں کی گئیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.