سندھ حکومت نے بھی عوام کو معیاری کھانا کھلانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 19 فروری 2016 22:21

سندھ حکومت نے بھی عوام کو معیاری کھانا کھلانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے بھی عوام کو معیاری کھانا کھلانے کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کا بل وزیر اعلی سندھ نے منظور کرلیا ہے۔ دی سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2015 کا ڈرافت بنا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب نے 2011 میں فوڈ اتھارٹی بنائی تھی۔

(جاری ہے)

سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا سندھ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی اتھارٹی کی طرح موثر ثابت ھوگی۔

۔۔۔؟پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل سربراہ ہے، سندھ کی اتھارٹی کو صوبائی وزیر ہیڈ کریں گے۔ڈائریکٹر بھی ہوگا لیکن وہ صوبائی وزیر خوراک کے ماتحت کام کریگا۔کیا ڈائریکٹر کو صوبائی وزیر کام کرنے دیگا۔سندھ کی اتھارٹی فوڈ لیبارٹریز بھی بنائیگی۔چھاپے بھی مارے جائیینگے، اور سزائیں بھی دی جائینگی۔ فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹس کو لائسنس کا اجرا کریگی۔اتھارٹی فیس بھی لے گی اور جرمانے بھی عائد کریگی۔

متعلقہ عنوان :