پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو فائنل تک رسائی کیلئے 134رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 22:34

پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو فائنل تک رسائی ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آ ف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو فائنل تک رسائی کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں جاری میچ میں کوئٹہ نے ٹاس ہارنے پر بلے بازی شروع کی تو گزشتہ میچ کے ہیرو بسم اللہ خان اس میچ میں کچھ کیے بغیر دوسری ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ احمد شہزاد بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 6رنز بنا کر پوویلن لوٹے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوئٹہ کے سب سے زیاد ہ تجربہ کار جوڑی کمار سنگاکارا اور کیون پیٹرسن نے تیسری وکٹ کے لیے 79رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔سنگاکارا 37رنز بنا کر پوویلن لوٹے جبکہ کپتان سرفرا ز احمد بھی سکوررز کو تنگ کیے بغیر پوویلین لوٹ کئے ۔کیون پیٹرسن بھی اہم موقع پر 53رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔محمد نواز نے کچھ دیر مزاحمت کی تاہم وہ بھی 20رنز سکور کرکے شان ٹیٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔ کوئٹہ کے بلے باز آخری 4اوورز کا بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے اور پوری ٹیم 19.3اوورز میں 133رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شان ٹیٹ نے 2جبکہ اصغر ،آفریدی، سیمی اور حسن نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔