پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کو آنے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام، ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 فروری 2016 01:40

پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کو آنے والی تمام ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلا پلے آف میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کو آنے والی تمام سڑکوں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پہلے پلے آف میچ کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے اسٹڈیم کا رخ کیا۔ عوام کی بڑی تعداد کی آمد کے باعث اسٹیڈیم کو آنے والی تمام سڑکوں پو شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ اس تمام صورتحال میں ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم کچھ وقت بعد ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کر لیا گیا۔