خوشاب : آسمانی بجلی نے 2 بچوں‌سمیت 7 افراد کی جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 10:58

خوشاب : آسمانی بجلی نے 2 بچوں‌سمیت 7 افراد کی جان لے لی

خوشاب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : خوشاب میں آسمانی بجلی نے دو بچوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب کے محلہ نمد گرہ میں دو منزلہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رؤف، رضیہ، کنزہ، خالدہ، فاروق، عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :