مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 11:08

مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 5  دہشت گرد ہلاک ۔ آئی ایس ..

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔