بشریٰ انصاری اور عروہ حسین ’اداری‘ میں سٹریٹ گلوکارہ کے کردار میں نظر آئینگی

ہفتہ 20 فروری 2016 11:39

بشریٰ انصاری اور عروہ حسین ’اداری‘ میں سٹریٹ گلوکارہ کے کردار میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء)معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری اور عروہ حسین ڈرامے ’اداری‘ میں سٹریٹ گلوکارہ کے کردار میں نظر آئینگی۔عروہ ڈرامے میں گاوٴں کی ایک سادہ سی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جس کیلئے اسے اپنے تلفظ اور لہجے پر کافی محنت کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عروہ نے کہا کہ ہدایتکار احتشام بہت اچھی طرح رہنمائی کرتے ہیں، مجھے ڈرامے کی مکمل کاسٹ کیساتھ کام کر کے نہایت مزہ آرہا ہے‘۔

میر پور خاص میں فلمایا جانے والا یہ ڈرامہ ’اداری‘ دیہاتی زندگی کی عکاسی کریگا۔عروہ کے مطابق اس گاوٴں کے مقامی افراد نہایت مہمان نواز میزبان ہیں۔ڈرامے کے دوسرے اداکار ریحان شیخ کے مطابق یہ ڈرامہ کافی بہترین ثابت ہوگا جس کی پروڈکشن کا کام فی الحال چل رہا ہے۔ریحان اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ مراثی کا کردار ادا کرینگے۔