کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، برینڈن میکوم نے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 20 فروری 2016 11:40

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، برینڈن میکوم نے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ اپنے ..

کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری سکور کر کے ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ، اپنے کیریر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے برینڈن میکولم نے عالمی کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے لیے یادگار انداز اپنا کر آسٹریلیا کے خلاف 54 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کا مشترکہ 56 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

34 سالہ کیوی کپتان 79 گیندوں پر 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، برینڈن میکوم نے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ اپنے ..