نئی پاکستانی فلم ” بچانا “ کی نمائش 26فروری کو متوقع

ہفتہ 20 فروری 2016 11:52

نئی پاکستانی فلم ” بچانا “ کی نمائش 26فروری کو متوقع

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) سال 2016ء میں نئی پاکستانی فلم ” بچانا “ کی نمائش 26فروری کو متوقع ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹی وی اداکارہ صنم سعید کی بطور فلمی اداکارہ پہلی فلم ” بچانا “ کو رواں ماہ 26فروری کو کراچی اور لاہور میں نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فلم میں صنم سعید کے مد مقابل ٹی وی کے اداکار محب مرزا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ صنم سعید اور محب مرزا ان دنوں اپنی فلم کی تشہیری مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں ۔فلم کے ہدایتکار ناصر خان اور پروڈیوسر رضوان سعید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :