پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہتر ہیں ‘ ماورا حسین

ہفتہ 20 فروری 2016 11:52

پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہتر ہیں ‘ ماورا حسین

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) بالی ووڈ فلم ” صنم تیری قسم “ سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہتر ہیں مگر بھارتی اداکاروں کو ایک چیز پر فوقیت ہے کہ ان کے اداکاروں کو مسلسل فلموں میں کام ملتا رہتا ہے جبکہ ہمارے اداکار ایک دو دلموں کے بعد طویل وقفے سے دوبارہ فلم میں کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ شوبز میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے ، میرا ٹارگٹ ابھی دور ہے ، جب میں سمجھوں گی کہ میں نے وہ مقام حاصل کر لیا ہے جس کی میں خواہش مند تھی پھر شادی کی بات بھی ہو جائے گی اور ویسے بھی مجھ سے قبل ابھی میری بڑی بہن عروہ حسین کی شادی ہونی ہے ۔

متعلقہ عنوان :