زارا اکبر کے بعد ندا چوہدری نے بھی محفل تھیٹر میں مسلسل کام کرنے کا معاہدہ کر لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 11:52

زارا اکبر کے بعد ندا چوہدری نے بھی محفل تھیٹر میں مسلسل کام کرنے کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) اداکارہ زارا اکبر کے بعد ندا چوہدری نے بھی محفل تھیٹر میں مسلسل کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری اور پروڈیوسر اسحاق ملک کے درمیان ایک معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت ندا چوہدری آئندہ صرف محفل تھیٹر میں پیش ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا کریں گے ۔ تاہم معاہدے کی روح سے اسحاق ملک کی مرضی سے ندا چوہدری کسی اور تھیٹر میں کام کر سکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ ندا چوہدری پچھلے تین ماہ سے مسلسل محفل تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ ندا چوہدری سے قبل اداکارہ زارا اکبر بھی محفل تھیٹر میں ایک سال تک اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کا معاہدہ کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :