غازی عبد الرشید قتل کیس ؛ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمنت وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 12:14

غازی عبد الرشید قتل کیس ؛ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمنت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرویزمشرف کے خلاف غازی عبدالرشیدقتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پرویزمشرف کی عدالت حاضری سےمستقل استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے سابق کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔

پرویزمشرف کی جانب سےطبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج پرویزقادرمیمن کی جانب سے جاری کیے گئے ۔ واضح رہے کہ غازی عبد الرشید قتل کیس میںعدالت نے13فروری کوبحث مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھا۔ دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غازی عبدالرشید قتل کیس میں 55 سماعتوں کی دوران ایک مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چوتھی مرتبہ جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :