Live Updates

لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد خان کے استعفے پر افسوس ہے ، خیبر پختونخواہ میں ایک آزاد ، غیر جانبدار اور مضبوط احتساب کمیشن جلد لے کر آئیں گے ، خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 12:25

لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد خان کے استعفے پر افسوس ہے ، خیبر پختونخواہ میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد خان کے استعفے پر افسوس ہے ، خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار ایک آزاد احتساب کمیشن بنایا،آزاد احتساب کمیشن کی پہلی کوشش میں ہمیںمسائل کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جیسا چاہتے تھے خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن ویسا کام نہیں کر سکا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آزاد ، غیر جانبدار اور مضبوط احتساب کمیشن جلد لے کر آئیں گے ، عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج تک غیر جانبدار احتساب نہیں ہوا۔ لیکن خیبر پختونخواہ میں جلد ہی ایک غیر جانبدا ر اور مضبوط احتساب کمیشن لائیں گے کیونکہ خیبر پختونخواہ کو مثالی صوبہ بنانا ہمار ا عزم ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات