خراب بیٹنگ فارم کے باوجود دھونی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، روی شاستری

ہفتہ 20 فروری 2016 12:26

خراب بیٹنگ فارم کے باوجود دھونی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ خراب بیٹنگ فارم کے باوجود دھونی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، میڈیا کے سوال پر شاستری نے کہا کہ جب کوئی بہت عرصے تک ٹیم کیلیے اچھے نتائج دیتا رہا ہو تو پھر اسے اپنے مستقبل کا فیصلہ بھی خود کرنے کا حق ملنا چاہیے، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خود چھوڑدیا جبکہ کوئی یہ توقع بھی نہیں کررہا تھا، لہٰذا ہمیں ٹی 20 میں بھی ان پر زور نہیں دینا چاہیے، اگروہ خود کو اچھاخیال کرتے ہیں تو انھیں موجود رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :