کرکٹ لیگ کی طرح ہاکی سپر لیگ کرانے کی تیاریاں

ہفتہ 20 فروری 2016 12:32

کرکٹ لیگ کی طرح ہاکی سپر لیگ کرانے کی تیاریاں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور سابق اولمپیئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن رواں سال کے آخر میں ہاکی سپر لیگ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔شہباز احمد کا کہنا تھا کہ اِس سلسلے میں منصوبہ بندی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اِس کا باقائدہ اعلان مارچ میں ایک بریفنگ میں کیا جائے گا۔

شہباز احمد کا کہنا ہے کہ اس بریفینگ میں فیڈریشن کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائیگا۔سابق اولمپیئن نے بتایا کہ ’لیگ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی کھلاڑی ملک سے باہر جا کر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں وہ لیگ کے فوائد ملک میں رہتے ہوئے حاصل کریں اور اِس کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لیے ہر وقت تیار اور دستیاب ہوں۔‘کسی بھی سپر لیگ کے لیے تو کافی سرمایہ درکار ہوتا ہے وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کہاں سے لائے گی؟اِس سوال کے جواب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے کہا کہ وہ خود بحیثیت ایک سابق کھلاڑی اور حلالِ امتیاز کے حامل شخص چیلینجز کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ ہاکی سپر لیگ کے لیے کرکٹ سپر لیگ کی طرز پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ’اشتہارات دیے اور سپانسرز تلاش کیے جائیں گے جو ٹیموں کو خریدیں گے۔‘اِس مجوزہ پاکستان ہاکی سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیے جانیکے سوال پر شہباز احمد نے کہا کہ ’جب بھی غیر ملکی کھلاڑی بلائے جاتے ہیں تو اْس میں اْن کی صرف فیڈریشن ہی نہیں بلکہ وزارتِ خارجہ کی اجازت کا بھی تعلق ہوتا ہے۔ ہماری کوشش اور خواہش تو یہی ہے کہ ہالینڈ، جرمنی اور دیگر ممالک کے کھلاڑی آئیں لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر کوشش ہوگی کہ ملائیشیا، چین یا پھر بھارتی کھلاڑی بمع این او سی ہی شامل کیے جائیں۔

کرکٹ لیگ کی طرح ہاکی سپر لیگ کرانے کی تیاریاں