میں بھی اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں :شاہد آفریدی

ہفتہ 20 فروری 2016 12:33

میں بھی اپنی بیٹنگ کو بہت مس کر رہا ہوں :شاہد آفریدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ وہ اپنی بیٹنگ پرفارمنس کو بہت مس کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں ،دونوں جانب سے میچ جیتنے کیلئے بھر پور محنت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہناتھاکہ عوام میں پی ایس ایل کو زبردست پذیرائی ملی رہی ہے اور امید ہے عوام فائنل تک ٹورنامنٹ دیکھنے آئیں گے۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ ذاتی طور اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوں اور اپنی بیٹنگ کو کافی مس کر رہاہوں۔ان کا کہناتھا کہ ان کی ٹیم کی باولنگ اچھی رہی لیکن کوئٹہ نے بہت اچھی باولنگ کی۔

متعلقہ عنوان :