Live Updates

پنجاب میں آپریشن، کورکمانڈ لاہور نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 12:59

پنجاب میں آپریشن، کورکمانڈ لاہور نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : صوبہ پنجاب میں آپریشن کا آغاز جلد کیئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں بتایا کہ لاہور میں کور کمانڈر لاہور کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا کہ آپ نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ پنجاب میں بہت جلد آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب میں موجود دہشت گردوں ، ان کے سہولت کاروں اور سیاسی جماعتوں کے وہ رہنما جو دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :