”ہٹ اینڈ رن کیس“بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ‘6 ہفتوں میں جواب طلب

ہفتہ 20 فروری 2016 13:01

”ہٹ اینڈ رن کیس“بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ”ہٹ اینڈ رن کیس“ میں اداکار سلمان خان کی بریت کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی اپیل پر ”سلو بھائی“ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے کہ کیوں نہ انہیں اس کیس میں بری کرنے کا ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ وکیل کے ذریعے اپنا جواب پیش کریں۔ اپیل کی سماعت جسٹس جے ایس کھیر اور جسٹس سی این ناگپن پر مشتمل بنچ جبکہ سلمان خان کی پیروی سابق اور سینئر وکیل کپل سیل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :