کپل شرما کے نئے کامیڈی شو میں سب سے پہلے شاہ رخ خان شرکت کریں گے

ہفتہ 20 فروری 2016 13:06

کپل شرما کے نئے کامیڈی شو میں سب سے پہلے شاہ رخ خان شرکت کریں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) معروف کامیڈین کپل شرما ”کامیڈی نائٹس ود کپل“کی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے کامیڈی شو کی تمام تر تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔زرائع کے مطابق کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی پہلی قسط میں بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان شرکت کریں گے۔ شاہ رخ خان کپل کے شو میں اپنی نئی آنے والی فلم ”فین“ کی تشھیر کیلئے آئیں گے۔

(جاری ہے)

سپاٹ بوائے ای ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما اپنی ٹیم کے ہمراہ نئے شو کا اعلان یکم مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران ممبئی میں کریں گے۔ مذکورہ کامیڈی شو میں کپل شرما کے گزشتہ شو کی پوری ٹیم انکے ساتھ نظر آئے گی جن میں سمونا چکرورتی ’بیگم شرما‘، سنیل گروور’گتھی‘، علی اصغر’دادی‘،ککو شردا’پلک‘اور سدھو پاجی کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کپل شرما کا نیا شوکلرز کی جگہ اب سونی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :