سلمان خان ”سلطان “ کیلئے حقیقی پہلوانوں کے کیمپ میں شامل

ہفتہ 20 فروری 2016 13:06

سلمان خان ”سلطان “ کیلئے حقیقی پہلوانوں کے کیمپ میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اصل پہلوانوں کے ساتھ مل کر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔سپر سٹار ہر روز دو گھنٹے تربیت پانے والے حقیقی پہلوانوں کے ساتھ تربیتی کلاس لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق 50سالہ اداکار کی جانب سے فلمساز علی عباس ظفر کو فلمی ٹرینرز کی بجائے حقیقی ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا جسے انھوں نے فل فور قبول کر لیا۔واضح رہے سلطان میں سلمان خان ہریانہ کہ مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔علی عباس ظفرکی سلطا ن میں سلمان خان کے مقابل اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :