جیمز بانڈ کی فلم ”اسپیکٹر “کی گاڑی 35 لاکھ ڈالر میں نیلام

ہفتہ 20 فروری 2016 13:12

جیمز بانڈ کی فلم ”اسپیکٹر “کی گاڑی 35 لاکھ ڈالر میں نیلام

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) فلم اسپیکٹر میں جیمز بانڈ کے ایکشنز میں ساتھ دینے والی گاڑی 35 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ کی جیمز بانڈ فلم سپیکٹر میں استعمال ہونے والی آسٹن مارٹن کمپنی کی تیار کردہ اسپورٹس کار تقریباً 35لاکھ ڈالر میں نیلام کردی گئی ہے۔نیلامی کی رقم توقع سے کہیں زیادہ تھی،’اسپیکٹر، دی آکشن‘ کی تقریب لندن میں کرسٹیز لنڈن کنگ اسٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں دس سے زائد اشیاء کی نیلامی سے 27 لاکھ 85 ہزار سے زائد کی رقم عطیات کے لیے جمع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :