بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:19

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء)جہاں 2016ء کا آغاز ہوتے ہی بیشتربولی ووڈ جوڑیوں کی علیحدگیوں کی خبریں ہر طرف گردش کر رہی ہیں وہیں کچھ جوڑے ایک ہونے کیلئے بھی سر کرداں ہیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کی ہاٹ جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی طرف سے آخر کار منگی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ بپاشا اور انکے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گروور رواں سال مارچ کے مہینے میں منگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے دونوں ستارے اپنی فلم الون کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے ، پس تب سے انکی محبت کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ علا وہ ازیں بپاشا اور کرن کی جانب سے متعدد بار سماجی روابط کی سائٹس پر اپنے تعلقات کے حوالے سے اشاروں کنایوں پر مبنی پوسٹ کی جاتی رہی ہیں