گوالیار گھرانے کے ممتاز گلوکار عبدالرشید خان107برس کی عمر میں چل بسے

ہفتہ 20 فروری 2016 13:19

گوالیار گھرانے کے ممتاز گلوکار عبدالرشید خان107برس کی عمر میں چل بسے

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) ممتاز بھارتی گلوکار عبدالرشید خان 107برس کی عمر میں بڑھاپے باعث انتقال کر گئے۔رشید خان بھارت کے ممتاز کلاسیکی موسیقاروں کے گوالیار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ رشید خان نے کلاسیکی موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد چھوٹے یوسف خان اور تایا بڑے یوسف خان سے حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کی روایتی کمپوزیشنز معروف براڈ کاسٹر، بی بی سی ،عراق ریڈیواور اتر پردیش سنگیت ناٹک اکیڈمی لکھنوء جیسے اداروں کی طرف سے ریکارڈ کی گئیں۔خان بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ مایہ ناز مصنف اور شاعر بھی تھے۔انھیں انکی فنی خدمات کے پیش نظر 2013ء میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انکی آخری رسومات اتر پردیش میں ادا کی گئیں