ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

ایپل کمپنی سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون تک رسائی کے لیے امریکی حکومت سے تعاون کرے ، جب تک کمپنی تعاون نہیں کرتی تب تک آئی فون کا استعمال چھوڑ کر دوسرے سیل فون سے کام چلائیں گے ری پبلکن کے صدارتی امیدوار کا جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب

ہفتہ 20 فروری 2016 13:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپل کمپنی سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون تک رسائی کے لیے امریکی حکومت سے تعاون کرے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کمپنی سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون تک رسائی کے لیے امریکی حکومت سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

جب تک کمپنی تعاون نہیں کرتی تب تک وہ آئی فون کا استعمال چھوڑ کر دوسرے سیل فون سے کام چلائیں گے۔دوسری جانب ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی تنقید نے کمپنی کو ان اچھے لوگوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے جنھیں ٹرمپ اپنا کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ایپل کمپنی نے سان برنارڈینو حملے میں ملوث رضوان فاروق کے آئی فون ڈیٹا تک رسائی دینے کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ایپل کا موقف ہے کہ اس سے گاہک کا کمپنی پر اعتماد مجروح ہو گا۔ جس پر امریکی محکمہ انصاف نے ڈیٹا تک رسائی کے لیے عدالت میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔