سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے شرائط کو محدود کر دیا گیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:41

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے شرائط کو محدود کر دیا گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء ) سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے شرائط کو محدود کر دیا گیا ،سعودی انویسٹمنٹ اتھارٹی ساجیا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار تین شرائط پوری کر کے 5 دن کے اندر اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 15 شرائط پوری کرنی ہوتی تھیں اب انہیں مختصر کر کے تین میں محدود کردیا گیا ہے۔

جبکہ سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اجازت نامے کے اجراء کی کارروائی بھی آن لائن کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ا?سانی کے لیے سپیشل کیئر یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں ریٹیل کاروبار کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ایک ضابطہ ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تین شرائط کا پابند ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی نوجوانوں کو روزگار دینا ہو گا اور انہیں کام کی تربیت فراہم کرنا ہوگی ، دوسری شرط کے مطابق روزگار کی تربیت کے لئے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پڑیں گے، جبکہ تیسری شرط کے متعلقہ شعبے میں تکنیکی ترقی کا اہتمام کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے آسان مواقع دینے کے لیے ویزہ سسٹم کے حصول کے لیے شرائط کو آسان بنا دیا گیا تھا اور سرمایہ کاروں کو مملکت کی بڑی صنعتوں تک رسائی کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :