نیب سے متعلق کوئی بھی قانون تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنایاجائیگا ‘مصدق ملک

ہفتہ 20 فروری 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ نیب کے بارے میں کوئی بھی قانون آئین کے مطابق اورتمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنایا جائیگا ‘دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری رہے ‘ ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے چیئر مین نیب نے بے ضابطگیوں میں ملوث آٹھ افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نیب کے بارے میں کوئی بھی قانون آئین کے مطابق اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے بنایا جائیگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب مسلم لیگ (ن)نے حکومت سنبھالی تو اس وقت ملک کو بہت سے چیلنج درپیش تھے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری رہے اور ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے ۔

متعلقہ عنوان :