مردم شماری ایک سال تک موخر ہونے کا امکان،حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلا میں کیا جائیگا

ہفتہ 20 فروری 2016 14:16

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) بلوچستان کی جانب سے مردم شماری کی مخالفت کے باعث 28مارچ کو شیڈول مردم شماری موخر ہونے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ مشترکہ مفاد کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے شیڈول کے مطابق مردم شماری کی مارچ میں ہونے کی مخالف کر دی ہے جبکہ سندھ کی جانب سے مارچ میں مردم شماری کرانے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی مخالفت کے باعث 28مارچ کو ہونے والی مردم شماری 6سے 1سال تک موخر ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ 29 فروری کو ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے

متعلقہ عنوان :